لاہور ( سٹاف رپورٹر +نامہ نگاران ) سانحہ یوحنا آباد کے سوگ میں پنجاب سمیت پورے ملک میں مسیحی برادری کے مشنری سکول آج بند رہیںگے۔ اعلامیہ کے مطابق سانحہ لاہور کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی وجہ سے پورے مسیحی برادری غم میں ڈوبی ہوئی ہے جس کے باعث آج پنجاب سمیت پورے ملک میں مسیحی برادری کے مشنری سکول ایک روز کیلئے بند رہیںگے۔