کابل (رائٹرز) افغانستان میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد کے اغوا کا تین ہفتوں میں دوسرا واقعہ ہوا ہے۔ جب مسلح افراد مشرقی صوبے غزنی میں 2 کاروں سے اتار کر ہزارہ کمیونٹی کے 8 افراد کو اغوا کر کے لے گئے اور بعد میں 7 کو چھوڑ دیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان شفیق نانگ ناگی نے میڈیا کو بتایا انہیں روک کر پہچان کر کے مسلح افراد لے گئے تھے۔ یاد رہے چند روز قبل ایران سے آنے والے30 زائرین کو بسوں سے اتار کر اغوا کر لیا گیا تھا۔ ان کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگا۔