نیو یارک (نیٹ نیوز) دلچسپ خصوصیات سے مزین دنیا کا پہلا ”گول“ سمارٹ فون تیار ہو گیا ہے آپ نے ایک سے بڑھ کر ایک سمارٹ فون دیکھا ہوگا، مگر کبھی گیند جیسا گول موبائل فون نہیں دیکھا ہوگا۔ جی ہاں امریکی کمپنی پہلی دفعہ ایک ایسا سمارٹ فون ڈیزائن سامنے لا رہی ہے جو واقعی مکمل طور پر گول ہے۔ کمپنی نے ڈیزائن کے ابتدائی نمونے جاری کر دیئے ہیں۔