لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سے پنجاب سیکرٹیریٹ میں صدر ایجوکیشن ونگ پنجاب ڈاکٹر عاطف الدین اور جنرل سیکرٹری پنجاب رخسانہ نوید کی قیادت میں ملاقات کی ، ملاقات میں ڈاکٹر عاطف الدین نے اعجاز احمد چوہدری کو ایجوکیشن ونگ کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کیا ایجوکیشن ونگ پنجاب پی ٹی آئی خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں ایک کمرہ کا سکول جلد شروع کر دیا جائے گا جس کی انچارج عائشہ اقبال ہونگی، اس سکول میں ایک ٹیچر خانہ بدوشوں کے بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ حفظان صحت اور انکی تربیت بھی کرے گی ،ایجو کیشن ونگ پرائیوٹ سکولوں میں ٹیچروں کی ٹریننگ بھی کرے گی۔