پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 24 پارٹنر سکولوں میں ’’انٹر ایکٹیو کلاس روم ٹیکنالوجی‘‘ کا آغاز

Mar 16, 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے لاہور، ملتان اور چکوال کے 24 منتخب پارٹنرسکولوں میں انٹرایکٹیوکلاس روم ٹیکنالوجی کے ذریعے ورلڈ کلاس ایجوکیشن کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے پہلے مرحلے میں چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں کلاس کے سائنس ، ریاضی اور انگریزی کے مضامین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے پڑھائے جا رہے ہیں اس مقصد کے لئے ان سکولوں کے 406 اساتذہ کو انٹرایکٹیوٹیکنالوجی آپریٹ کرنے کی تربیت دی گئی ہے یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نے انٹرایکٹیو کلاس روم ٹیکنالوجی کے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

مزیدخبریں