لاہور (اے پی پی)کلاسیکل گھرانے شام چوراسی کے گلوکار رفاقت علی خان کے بیٹے بخت علی خان نے کلاسیکی موسیقی کی دنیاءمیں قدم رکھ دیا ۔ گلوکار رفاقت علی خان کے بیٹے کی عمر ابھی 10 برس ہے اور وہ کلاسیکل گا کر اپنے بڑوں کا نام ابھی سے روشن کر رہے ہیں ۔ رفاقت علی خان نے ایک ملاقات میں بتایاکہ ان کا بیٹا ان کا اور اپنے دادا استاد نزاکت علی خان کا نام روشن کرے گا۔ بخت خان اپنے تایا استاد شفقت علی خان سے موسیقی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
رفاقت علی خان کے صاحبزادے بخت علی خان کی کلاسیکی موسیقی کی دنیا میں آمد
Mar 16, 2015