عدالت نےعمران خان پر50,000 جرمانہ عائد کر دیا

Mar 16, 2015 | 18:50

یہ جو پر کٹٰی دھرنوں میں نوجوانوں سے پرچیاں وصول کرتی پھرتی ہے ،یہ دراصل نائیکہ ہے ،یہ وہ کلمات تھے جو اپنی ایک تقریر میں الطاف حسین نے استعمال کیے تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کیلیے
الطاف حسین کی تقریر کے بعد عمران خان نے اپنی جماعت کا دفاع تو کرنا تھا،بس فوری پریس کانفرنس کر ڈالی اور بولے الطاف حسین جیسے شخص کو پاگل خانے میں ہونا چاہیے،یہ تین تین گھنٹے ہمیں تقریرں بھی سناتا ہے اور گانے بھی متحدہ قومی موومنٹ سے اپنے قائد کی  یہ بے عزتی اور بے حرمتی برداشت نہ ہوئی تو عدالت پہنچ گئی ،عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا کیس اور  پانچ ارب ہرجانے کا دعویٰ کر ڈالا ،عدالت نے عمران خان کو طلب کیا تو وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر انہیں آج پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ہےمتحدہ اور تحریک انصاف کا جھگڑا پرانا ہے ،،اصل معاملہ کراچی پر سیاسی قبضے کا ہے ،لیکن جب قائدین عمران خان اور الطاف حسین جیسے ہوں  تو لوگ  یہ کہنے میں حق بجانب  ہیں کہ شیخ رشید  انتہائی مہذب  شخصیت ہیں

مزیدخبریں