اداروں کی تباہی کے ذمہ دار مزدورنہیں کرپٹ حکومتی افسران ہیں: سراج الحق

Mar 16, 2015 | 18:59

لاہورریلوے ورکشاپ کے باہرمزدورکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خسارے میں جانے والے اداروں کی طرح پاکستان کوبھی خسارے میں قراردیکربیچ دیں گے۔ حکومت پی آئی اے، ریلوے، اورواپڈا کوکوڑیوں کے دام اپنےافراد کوبیچنا چاہتی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائےگی۔ نظام کی تبدیلی کے لیےحکمرانوں کوبدلنا ہوگا ،ایسا نظام قبول نہیں،اسے تبدیل کرکےدم لیں گے ۔سراج الحقکنونشن سےحافظ سلمان بٹ، ڈاکٹر وسیم ، سراج الدین ثاقب اورشمس الرحمان سواتی نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اداروں کی نج کاری روکی جائے، مزدروں کی تنخواہ کم ازکم پچیس ہزاراورپنشن آٹھ ہزارروپےکی جائے،ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کیا جائے۔ اس سے پہلے واپڈا اوراس کی تقسیم کارکمپنیوں کی نج کاری کے خلاف واپڈا پیغام یونین کے زیراہتمام واپڈا ہاؤس سے گڑھی شاہوتک احتجاجی ریلی  نکالی گئی۔

مزیدخبریں