پاکستان فشر فورک فورم کی جانب سے ماہی گیروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سمندری حدود میں مچھلی کے شکار میں احتیاط برتی جائے۔ کھلے سمندر میں جاتے ہوئے بھارتی سمندری حدود سے فاصلہ رکھا جائے۔ پاکستان فشر فورک فارم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سرکریک کے علاقے پاک بھارت سمندری حدود میں بھارتی بحری جنگی جہازوں کی غیر معمولی نقل و حرکت جاری ہے لٰہذا ماہی گیر سرکریک کی سمندری حدود میں جانے سے اجتناب برتیں۔