پی ٹی آئی کا انقلاب اور جعلی تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوا: عمران نذیر‘ زعیم قادری

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ ہولڈرز رانا زاہد حسین‘ عاصم بٹ اور پیپلزپارٹی لاہور کے نائب صدر اقبال حسین سمیت پی ٹی آئی لائرز فورم کے 40 سے زائد وکلاء نے گزشتہ روز پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری اور جنرل سیکرٹری لاہورخواجہ عمران نذیر کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اور میاں نوازشریف‘ شہبازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جعلی انقلاب اور جعلی تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوا۔ ان کی غلط پالیسیوں اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے لوگ دھڑا دھڑ پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے ملک کو تعمیروترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن