لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ’’کشکول کا سہارا اور قرضوں پر گزارا‘‘ حکومتی نصب العین بن چکا ہے۔ ایم کیو ایم مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔ قرض اتارو ملک سنوارو کے علمبرداروں نے اب قرض لے کر ملک سنوارو کا مشن اپنا لیا ہے۔ حکومت این جی اوز مافیا کے نرغے میں ہے۔ حکومت کی پالیسی سازی میں سیکولر لابی گھس چکی ہے۔ ن لیگ کی حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری۔