بیروزگاری کے باعث نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں: میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ موجودہ کٹھن دور میں مزدور طبقہ پریشان اور مشکلات کا شکار ہے جبکہ ہمارے حکمران اہم قومی اداروں کی نجکاری کرکے مزدوروں کامعاشی قتل عام کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غیر ممالک میں بے روزگارمزدوروں کومکمل سوشل سیکیورٹی دی جاتی ہے،بے روزگاری الائونس دیا جاتا ہے مگر پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی بحران کاحل اداروں کی نجکاری کرنے سے نہیں ہوگاضرورت اس امر کی ہے کہ ان اداروں کو بہتربنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ بیروزگاری کے باعث نوجوان بیروزگاری کا شکار ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن