پارلیمنٹ لاجز کی ابتر صورتحال، ارکان اسمبلی نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ لاجز کی ابتر صورتحال پر ارکان اسمبلی پھٹ پڑے۔ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔ کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کے انتظامات پر سی ڈی اے حکام سے 10 دنوں میں جواب طلب کر لیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ بارش ہو جائے تو چھتیں ٹپکتی ہیں۔ رات کو بالٹیاں رکھ کر سوتے ہیں۔ پینے کا صاف پانی میسر نہیں، کمروں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن