لندن (بی بی سی) برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق معروف برطانوی ناول نگار اور فنون لطیفہ کی مؤرخ انیتا بروکنر 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ انیتا بروکنر نے 1984ء میں اپنے ناول ’ہوٹل ڈو لیک‘ پر بوکر پرائز حاصل کیا تھا اور وہ 25 کتابوں کی مصنفہ تھیں۔ ناول نگار جلی کوپر نے اخبار کو بتایا کہ وہ ایک ’حیران کن لکھاری‘ تھیں جو ’میرے دور کی نمائندہ تھیں۔‘ انیتا بروکنر نے 1950ء کی دہائی میں فنون لطیفہ کی مؤرخ کے طور پر نام بنانے کے بعد لکھنے کا آغاز کیا تھا۔ وہ پہلی خاتون تھیں جنہیں کیمبرج یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس میں سلیڈ پروفیسر شپ ملی تھی اور وہ کورٹالڈ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ میں پڑھاتی رہی تھیں۔ ان کا پہلا ناول ’اے سٹارٹ ان لائف‘ 1981ء میں شائع ہوا تھا جبکہ ان کی آخری تصنیف ناولٹ ’ایٹ دی ہیئر ڈریسرز‘ تھا جو 2011ء میں شائع ہوا۔
انتقال