یوم پاکستان: فضائیہ کی اسلام آباد میں ریہرسل، طیاروں کا فضائی کرتب، سینکڑوں لوگ پہنچ گئے

اسلام آباد + لاہور (آن لائن+ این این آئی) یوم پاکستان کے سلسلے میں پاک فضائیہ کی اسلام آباد میں ریہرسل جاری ہے، جڑواں شہروں سے سینکڑوں افراد شاہینوں کے کرتب دیکھنے پریڈ گرائونڈ سے متصل مین ہائی وے شاہراہ پر جمع ہوگئے۔ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ بعد کے نعرے بھی لگائے۔ 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ کی ریہرسل جاری ہے، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کی فضائیں شاہینوں کی گھن گرج سے گونج رہی ہیں۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے پریڈ ایونیو کے اوپر فلائی پاسٹ ریہرسل کی، ملک کی فضائی حدود کے رکھوالے ایف 16 سمیت دیگر لڑاکا طیاروں نے شاندار فضائی کرتب دکھائے، پاک فضائیہ کے جوانوں نے پیراٹروپنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں اور ان تقریبات میں یوم پاکستان کی تقاریب میں قرار داد پاکستان سے تحریک پاکستان کی جدوجہد کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت گذشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...