دِیرہ دون(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر دِیرہ دون میں احتجاج کے دوران ڈنڈے مارکر پولیس کے گھوڑے شکتی مان کی ٹانگ توڑنے والے بی جے پی کے رکن لوک سبھا گنیش جوشی کو پولیس دوسرے روز بھی گرفتار کرنے کی ہمت نہ کر سکی تاہم ڈاکٹروں کے پینل نے آپریشن کرکے گھوڑے کی ٹانگ جو کئی جگہ سے ٹوٹی تھی سٹیل راڈ لگا کر جوڑ دی۔