رضا کارانہ ٹیکس سکیم میں10جون تک توسیع کی جائے: اشرف بھٹی

Mar 16, 2016

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی تاریخ میں دس جون تک توسیع کی جائے اس سکیم کے تحت چار ہزار سے زائد فائلر ٹیکس نیٹ میں آئے ہیں اور چالیس ارب روپے ملک کی معیشت میں شامل ہوا ہے ،،تاجروں کا ڈر آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے آنے والے دنوں میں اربوں روپے ملکی معیشت میں شامل ہونگے ،وزیر خزانہ تاجروں سے نرم رویہ اپنائیں اور انکو سہولتیں فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ ایسے تاجر جو اس سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا رہے اور اس سکیم کے خلاف ہیں ہم انکا ہرگز ساتھ نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں