بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی صوبائی وزیر محنت سے ملاقات

Mar 16, 2016

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آل پاکستان بھٹہ خشت مالکان ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شعیب خان نیازی اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالحق نے صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور سے ملاقات کی۔ سیکرٹری لیبر احمد رضا سرور، ڈائریکٹر لیبر ہیڈ کوارٹر دائود عبداللہ، ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر لاہور سید حسنات جاوید اور محکمہ لیبر کے دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر محنت کو چائلڈ لیبر آرڈیننس کے تحت بھٹہ مالکان کے خلاف جاری کارروائیوں پر اپنے مسائل و تحفظات سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں