لاہور (نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے دوران افغان شہریوں سمیت 100 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا پنجاب رینجرز پولیس اور حساس اداروں نے لاہور، ڈی جی خان، شکر گڑھ، نارووال، راجن پور، سیالکوٹ، اسلام آباد، صادق آباد، راولپنڈی، اٹک، حسن ابدال، میانوالی، فیصل آباد، حافظ آباد، وہاڑی میں کومبنگ و سرچ آپریشن کئے، ڈی آئی خان سے کالعدم تنظیم کے 3 ملزموں کو پکڑ لیا۔ خود کش جیکٹس، دیسی بارودی سرنگ، اسلحہ، گولہ بارود، کمپیوٹر اور مختلف آلات برآمد کئے گئے۔ میران شاہ کے گاﺅں سپاگلہ میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود ایک سرنگ میں چھپایا گیا تھا بارودی سرنگیں، فیوز، سرکٹس راکٹس اور گولیاں شامل ہیں۔ کوئٹہ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ردالفساد