اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ جسٹس جاوید اقبال رپورٹ اور کارگل رپورٹ کو منظر عام پر آنا چاہئے تھی۔ امریکہ کے سابق سفیر حسین حقانی کے انکشافات کے حوالے سے جوڈیشل کمشن بنایا گیا تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔ امریکی دباﺅ کے باوجود آصف زرداری نے نیٹو سپلائی بند کر دی تھی، تحقیقات کی جائیں، شمسی ایئر بیس پر کس کے جہاز اڑتے تھے ، ویزے دینا سفیر کا اختیا ر ہوتا ہے، وزیر داخلہ کا نہیں۔
رحمن ملک