پاکستان، بھارت کے پارلیمان میں قریبی رابطے بڑھانے کی تجویز پر اتفاق

Mar 16, 2017

اسلا م آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان اور بھارت کے پارلیمان میں قریبی رابطوں کے طریقہ کار پر بات چیت شروع ہوگئی۔ ممتاز بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے پاکستان اور بھارت کے مابین پارلیمانی رابطوں کے فروغ کی تجویز سے اتفاق کیا ہے اور بھارت نے قرار دے دیا ہے کہ پارلیمانی سفارت کاری دونوں اقوام جو پہلے ہی سے مشترکہ ثقافت اور تاریخ سے جوڑے ہوئے ہیں کومزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں پر دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوستانہ اور خوشگوار تعلقات قائم کرنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 3 رکنی بھارتی پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ہر سطح پر باہمی رابطے اورمذاکرات دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے اور خطے میں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ رکن لوک سبھا ششی تھرور نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں اقوام جو پہلے ہی سے مشترکہ ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں کومزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ملاقات میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سمیت دیگر قائمہ کمیٹیوں کے کام کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تجربات کے تبادلوں پر غور کیا گیا۔
پارلیمانی دوستی

مزیدخبریں