احمد علی شیخ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنرسندھ محمد زبیر نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سندھ ہائیکورٹ کے ججز ، ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ احمد علی ایم شیخ سندھ ہائیکورٹ کے 23 ویں چیف جسٹس ہیں۔ دریں اثناءجسٹس سجاد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس سجاد علی شاہ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی اور تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ،اٹارنی جنرل اور سینئر وکلانے شرکت کی۔یاد رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات تھے۔
حلف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...