لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارت، پاکستان میں پانی کے مسئلے پر مذاکرات ڈیڑھ سال بعد بحال ہوگئے۔ ارسا ذرائع کے مطابق بھارتی سندھ طاس کمشنر کی سربراہی میں وفد 19 مارچ کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے گا۔ مذاکرات 20 اور 21 مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں دریاﺅں سے روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑنے کاڈیٹا شیئرنگ شامل ہے جبکہ کشن گنگا اور بگلیہار ڈیم ایجنڈے میں شامل نہیں۔ وفد 21 مارچ کی شام واپس روانہ ہوگا۔
آبی معاملہ