لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سٹیج اداکار طارق ٹیڈی نے اپنی سابق بیوی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی ہے۔ طارق ٹیڈی کی دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق بیوی عاصمہ اسے غنڈوں کے ذریعے قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہے ۔ عاصمہ ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ اقبال ٹائون میں درخواست دی لیکن ایس ایچ او مقدمہ درج نہیں کر رہا لہٰذا عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے اور درخواست گزار کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ فاضل عدالت نے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔