پانامہ لیکس کی انکوائری نہ کرنے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں چیئرمین نیب کیخلاف ریفرنس دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پانامہ لیکس کے معاملے کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکر دیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کے ریفرنسز میں کہا گیا ہے نیب میں پانامہ کے معاملے کی انکوائری سمیت حکومتی میگا کرپشن کی درجنوں درخواستیں زیر التوا ہیں۔ چیئرمین نیب حکومتی شخصیات کے خلاف کرپشن کی درخواستوں پر تحقیقات کے لئے منظوری نہیں دے رہے۔ حکومتی شخصیات کو کلین چٹ دینے کے لئے جانبدارانہ کردار ادا کر رہے ہیں جو اقرباءپروری کی واضح مثال اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔ چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔
ریفرنس

ای پیپر دی نیشن