افغانستان،آئرلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں شمولیت،بھارت نے مخالفت کردی

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا اور اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے بلائی گئی 2 روزہ میٹنگ میں شرکت ہی نہیں کی۔بی سی سی آئی آفیشل کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ افغانستان وآئرلینڈ کوٹیسٹ سٹیٹس دیے بغیر حصہ کیسے بنا لیاگیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے نئے آئین پر اعتراضات اٹھا دیئے ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے آئی سی سی کی دو تجاویز کو مسترد کر دیا ہے جو فروری کے اجلاس میں سات دو کی اکثریت سے منظور کی گئی تھیں ۔بنگلہ دیش کی مخالفت کے بعد سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا آئی سی سی اپریل کے اجلاس میں تجاویز منظور کرانے کیلئے آٹھ ووٹ حاصل کر سکے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...