انڈر 18 کھلاڑیوں کی ٹریننگ‘ پی ایچ ایف کا آسٹریلوی کلب سے معاہدہ

لاہور (چودھری اشرف) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گراس روٹ لیول پر قومی کھیل کو ترقی دینے کے لئے انڈر 18 کھلاڑیوں کا آسٹریلیا کی کلب ہاکی کے ساتھ چار ماہ کا معاہدہ کر لیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال ستمبر میں لیگ ہاکی منعقد کرانے کے لیے حکومت پاکستان سے این او سی مانگ لیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑیوں کا پاکستان کے زرعی ترقیاتی بنک کے ساتھ معاہدہ کرا دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ آسٹریلیا میں نوجوان کھلاڑی چار ماہ تک ان کی کلب ہاکی کھیلیں گے جس کے تمام اخراجات آسٹریلیا ہاکی برداشت کرئے گی۔ دوسری جانب ملائیشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اپریل میں منعقد ہونے والے اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سینئر ٹیم کو نہ بلائے جانے پر ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری کے لیے یورپی ٹیموں کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ جس کے تحت سینئر ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورہ کے بعد آرام سے نہیں بیٹھے گی بلکہ جرمنی، ہالینڈ، بیلجیئم جیسی ٹیموں کے خلاف چار چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن شہباز احمد سینئر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان انڈر 18 ٹیم اگلے ماہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورہ کے لیے روانہ ہو رہی ہے، ہمارے نوجوان کھلاڑی چار ماہ تک آسٹریلیا میں رہیں گے جبکہ انڈر 18 ٹیم مینجمنٹ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز کے بعد وطن واپس آ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھی ہے قومی کھیل کی ترقی کے لیے ہر وقت منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف رواں سال ستمبر میں لیگ ہاکی کرانے کا منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے لیے حکومت سے جلد این او سی مل جائے گا جس کے لیے پہلے سے درخواست جمع کرا رکھی ہے۔ پاکستان ہاکی لیگ کے لیے ارجنٹینا، ہالینڈ، جرمنی سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...