لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستا ن باکسنگ فیڈریشن نے باکسنگ کھیل کی بحالی اور عالمی اعزازات کی واپسی سمیت آئندہ چار سالہ پلان کی منظوری کیلئے فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس 18مارچ کو طلب کر لیا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل محمد ناصر کے مطابق فیڈریشن کے صدر خالد محمود کی صدارت میں لاہور میں ہونیوالے ایگزیکٹو کمیٹی کے پہلے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔