گستاخ بلاگرز کا عبرتناک انجام کروڑوں مسلمانوں کا مطالبہ ہے: اشرف آصف جلالی

Mar 16, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پر گستاخیوں کے خلاف لبیک یا رسول اللہﷺ مارچ کا انعقاد کیا گیا مارچ کا آغازآزادی چوک مینار پاکستان سے ہوا جوکہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار کے باہر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا۔ مارچ کی قیادت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، میاں محمد تنویر احمد نقشبندی، پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی نے کی۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاگستاخ بلاگرز کی پھانسی کروڑوں مسلمانوں کے دل کی آواز ہے۔ اگر سوشل میڈیا برگزیدہ ہستیوں کی عزت و آبرو کی ضمانت نہیں دیتا تو اسے بند کر دیا جائے۔

مزیدخبریں