ملک کی سالمیت کا دار و مدار نظریہ¿ پاکستان پر عملدرآمد کی صورت ممکن ہے: عبدالرحمن مکی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والے سیمینار بعنوان” احیائے نظریہ¿ پاکستان“ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن مکی، محمد راشد، انجینئر حارث ڈار، مظہ علی ، انجینئر سہیل بشیر، احمد قیوم و دیگر نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور سالمیت کا دارومدار نظریہ پاکستان پر عمل درآمد کی صورت میں ممکن ہے۔ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے۔ نوجوانوں کے باعث قیام پاکستان ممکن ہوا تھا۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر عبدالمقیت، ڈاکٹر راشد محمود، ڈاکٹر عرفان احمد سمیت طلبا کی ایک بڑی تعداد موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن