تہران( نوائے وقت رپورٹ) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران رواں سال اپنے شہریوں کو حج کیلئے بھیج سکتا ہے۔ سعودی عرب سمیت تمام پڑوسی ممالک سے تعمیری تعلقات چاہتے ہیں۔ ایرانی وفد نے 23فروری کو سعودی عرب میں حج میٹنگ میں شرکت کی۔ سعودی عرب سے اب تک مطلوبہ شرائط طے پا گئی ہیں۔