لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ نان فائلرز پر دو فیصد اضافی ٹیکس فوری طور پر واپس لے کیونکہ اس کی وجہ سے حکومت کو بھاری ان ہورہا ہے، فائلرز دوسری پارٹیوں کو فلائنگ انوائسز دے دیتے ہیں جو حکومت سے سترہ فیصد کا کلیم کرلیتی ہیں۔ یہ مطالبہ پاکستان سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا جو لاہور چیمبر میں ہوا۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین چیئرمین شیخ خرم اشتیاق، سینئر وائس چیئرمین میاں حماد اظہار، وائس چیئرمین عصمت پرویز ملک، مراد اشرف، خالد جاوید اختر و دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔