سی پیک سے فائدہ اٹھانے کیلئے تمامپہلوﺅں کو دیکھنا ہوگا: سیمینار

Mar 16, 2017

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر میں چین پاکستان اکنامک کاریڈور کے چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لیے تمام پہلوﺅں کو دیکھنا، مواقع سے فائدہ اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔ سیمینار سے خطاب کرنے والو ںمیں گیلپ سروے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی ، لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، نائب صدر محمد ناصر حمید خان، ملک طاہر جاوید، مجیب الرحمن شامی، حفیظ اللہ خان نیازی، حبیب اکرم، سید محمود غزنوی، راجہ عدیل اشفاق، مقصود بٹ، میاں محمد نواز، محمد انور شامل تھے۔ ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کاریڈور ہر حوالے سے سب کے لیے مفید ہونا چاہیے، اس کے لیے تمام پہلوﺅں کو زیر غور لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حلقے اس منصوبے کے متعلق کچھ تحفظات رکھتے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مغربی دنیا سے ہمارے تعلقات سرد مہری کا شکار ہوجائیں گے لہذا پالیسی سازوں کو اس پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2008ءمیں چین سے تجارت پاکستان کی کل تجارت کا گیارہ فیصد تھی جو 2015ءمیں 29فیصد ہوگئی ہے ، پاکستان کو ساری دنیا سے تجارت پر توجہ دینا ہوگی۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک ڈور حقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہورہا ہے کیونکہ اس نے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے۔

مزیدخبریں