پاکستان میں درست پالیسی سازی کیلئے تحقیقی سرگرمیوں کی کمی ہے: علاﺅالدین

Mar 16, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت تجارت و سرمایہ کاری شیخ علا¶الدین نے کہا ہے کہ جدید تحقیق پر مبنی کاروباری اصلاحات کے نفاذ سے ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ”سمیڈا‘ق کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے اشتراک سے دو روزہ دوسری سالانہ ایس ایم ای کانفرنس انٹرنیشنل کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے افتتاحی نشست سے وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار خضر حیات گوندل ترکی کے قونصل جنرل سردار دمیز، امریکہ کی جارج میسن یونیورسٹی کی محقق ڈاکٹر ریپکافوکس، یو ایم ٹی کےریکٹر ڈاکٹر حسن صہیب مرزا، اور سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں درست پالیسی سازی کیلئے تحقیقی سرگرمیوں کی کمی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ یہ کمی اعلیٰ تعلیمی ادارے معاشی اداروں کے ساتھ ملکر پوری کر سکتے ہیں اس ضمن میں انہوں نے سمیڈا کے کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس ای سیکٹر کی ترقی سے ملک کو خوشحالی کی منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری کاروباری اداروں کو تحقیقی اداروں کے ساتھ ملکر اپنے اپنے شعبوں سے متعلق تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ 

مزیدخبریں