البراک کا ڈمپر میٹروبس کے ٹریک سے ٹکراکر دو گاڑیوں کو روندتا ہوا لے گےا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ وارث خان کے علاقے مری روڈ ریالٹوچوک مےں البراک کمپنی کا ڈمپر تےز رفتاری سے بے قابو ہوکر میٹروبس کے ٹریک سے ٹکرانے کے بعد دو گاڑیوںکو روندتا ہوا لے گےا جس سے ڈمپر مےں لدا کوڑا مری روڈ پر پھےل گےا اور ٹرےفک کا نظام درہم برہم ہوگےا اس حادثہ مےں کوئی جانی نقصان نہےں ہوا سٹی ٹرےفک پولےس کے وارڈن اور مقامی تھانے کی پولےس بھی جائے ھادثہ پہنچ گئے البراک کاکوڑے سے لدا ڈمپر نمبرTKX - 359 پہلے میٹروبس کے ایک ستون سے ٹکرایا اورپھر دوسرے ستون سے ٹکرانے کے بعددو کاروں جن کے نمبرFB - 461 , UA - 069 سے ٹکراتا انہےں کئی میٹردور تک گھسیٹتا لے گیا جس سے دونوں کاروں کو شدےد نقصان پہنچا جبکہ ڈمپر ڈرائےور جائے حادثہ سے فرار ہوگےا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...