رائے ونڈ (نامہ نگار) صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رائے ونڈ سٹی میاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف سازشیں عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گی ،قوم مخلص قیادت سے مطمئن ہے ،آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے جتوائیں گے ،مسلم لیگ ن کی حکومت دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے ،شریف برادران نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے ،مخالفین اور حاسدین کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے ،ان سازشی عناصر کی کوششیں ہے کہ حکومت کو غیر مستحکم کیا جائے ،تاکہ جمہوریت خطرے میں پڑ جائے ،مگر ان کی تمام سازشیں ذلت و خواری سے دوچار ہوں گی ،اللہ تعالیٰ میاں صاحبان کو عوام کی عدالت میں ایک بار پھر سرخرو کرے گا۔