لاہور (آن لائن) کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، ایف بی آر کی ریگولیٹری ڈیوٹی سے مہنگائی کا طوفان آگیا۔ کاغذ ستر روپے سے پچانوے روپے فی کلو تک پہنچ گیا گھروں کی تعمیر میں استعمال ہونیوالے سٹیل کی قیمت دو دن میں4 سے 6روپے فی کلو بڑھ گئی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ لوہے کی قیمتوں میں اضافہ سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثرہونے لگی ہیں۔حکومت قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرے۔ دوسری جانب پیپر ملز کی اجارہ داری سے دو ماہ میں کا غذ کی فی کلو قیمت میں 15سے 20روپے اضافہ ہوا۔کاغذ 95روپے فی کلو گرام میں فروخت ہونے لگا۔تاجر برادری نے کاغذ کی قیمت میں اضافہ پر حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آئے روز قیمت بڑھانے سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
ایف بی آر ریگولیٹری ڈیوٹی سے مہنگائی کا طوفان، کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ
Mar 16, 2018