لاہور (خصوصی نامہ نگار) جی پی او سٹیشن کے 22 کنال رقبے پر محیط لینٹر کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ خواجہ احمد حسان نے جی پی او سٹیشن کا دورہ کیا اور لینٹر کی تکمیل کے موقع پر دعائے خیر کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے مزدوروں اور انجینئرز کو مٹھائی بھی کھلائی اور لیبر کیلئے سپیشل بریانی کا اہتمام کیا گیا۔ جی پی او سٹیشن کا لینٹر قلیل ترین مدت میں مکمل کیا گیا۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ اس کام کا اصل کریڈٹ یہاں دن رات کام کرنے والے انجینئرز اور ورکرز کو جاتاہے۔ اسی رفتار سے کام جاری رہا تو جی پی او سٹیشن جلد مکمل ہو جائے گا۔ جی پی او چوک 31 مارچ اور جی پی او تا بیرل ٹو سڑک اپریل کے پہلے ہفتے بحال کر دی جائے گی۔ جی پی او سٹیشن پر سٹیل فکسنگ کا کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سٹیشن پر 1800 ٹن وزن سٹیل ورک کیا جارہا ہے۔