کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی ملازمہ افشاں منصور کی جانب سے سندھ اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیرات میں ہونے والی کرپشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پر کے ڈی اے اور دیگر فریقین کو تفصیلات جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی ۔ سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی ملازمہ افشاں منصور کی جانب سے سندھ اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیرات میں ہونے والی کرپشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں حکومت سندھ کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ سندھ اسمبلی سمیت ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ تفصیلات ہمیں موصول نہیں ہوئی ۔ موصول ہونے تک مہلت دی جائے ۔ دوسری جانب کے ڈی اے اور اور واٹر بورڈ کی جانب سے وکلاء پیش ہوئے ۔ واٹر بورڈ کی جانب سے 2007 سے 2017 ء تک کی جانے والی بھرتیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ گذشتہ 10 سالوں میں 7 ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئیں ۔ عدالت میں کے ڈی اے حکام کی جانب سے تفصیل جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی ۔ عدالت نے مہلت کی استدعا کو منظو رکرتے ہوئے چار ہفتوں میں تمام تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا ۔
آخری مہلت