رائیونڈ دھماکہ دشمنوں کی سازش‘ قیمتی خون کی ایک ایک بوند کا قرض اتاریں گے: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ رائیونڈ میں پولیس چوکی کے قریب دھماکہ پاکستان کے دشمنوں کی گھنا¶نی سازش ہے اور شکست اور ہزیمت سے دوچار دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور پوری قوم شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور وہ ہمارے ہیرو ہیں۔ شہداءکی عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے قیمتی خون کی ایک ایک بوند کا قرض اتاریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے اوریہ جنگ ہم نے ہر صورت جیتنی ہے۔ قائداعظمؒ کے پاکستان میں آگ اور خون کے کھیل کو بند کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ شہداءکی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداءنے پاکستان میں امن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کی ہیںاور پوری قوم شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلیوٹ کرتی ہے۔ شہداءنے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل صفایا کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ شہباز شریف سے فضائیہ کے سربراہ (چےف آف دی ائےرسٹاف،پاکستان ائےرفورس) ایئرچیف مارشل سہیل امان نے الوداعی ملاقات کی، جس مےں باہمی دلچسپی اور پاک فضائےہ کے پےشہ وارانہ امور پر تبادلہ خےال کےا گےا۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...