لاہور(نوائے وقت رپورٹ) ترجمان شریف فیملی نے کہا ہے کہ عمران خان نے من گھڑت الزامات میں آخری حدیں بھی پار کرلیں ۔سلمان شہباز پر بجلی کے منصوبوں سے متعلق الزامتراشی قابل مذمت ہے، سلمان شہباز کا کبھی سرکاری امور یا منصوبوں سے تعلق نہیں رہا عمران خان کی شرپسندانہ سیاست سے کوئی بھی محفوظ نہیں بے سروپا الزام تراشی پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، بلین ٹری پراجیکٹ ، بنی گالہ جائیداد میںبے قاعدگیوں کا جواب دیں۔