فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون کے گھر ڈکیتی کی واردات میں تھانہ ساہیانوالہ چک جھمرہ کے سات پولیس اہلکار نکلے۔ جنہوں نے پولیس کی وردیاں پہن کر ڈکیتی کی واردات کے دوران گھر میں زبردستی گھس کر لوٹ مار کی‘ پولیس نے تھانہ ساہیانوالہ سب انسپکٹر سمیت 7پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ‘ 35کے قریب ڈکیتی، چوری کی وارداتوں کے دوران چار گھروں کا صفایا کر دیا گیا، مختلف مقامات پر شہریوں سے نقدی، طلائی زیورات، قیمتی سامان، 20موٹرسائیکل چھین لئے گئے،دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جھال پل میں محمد آصف سے مسلح افراد ریال اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ فیصل ہسپتال میں عثمان سے 15ہزار روپے چھین لئے گئے۔ ٹھیکری والا پینسرہ چوک کے قریب سے کار سوار ڈاکوؤں نے امجد سے 26ہزار روپیچھین لئے ، سمن آباد کالج روڈ بائی پاس پر عثمان سے نقدی دس ہزار روپے چھین لی ۔ سول ہسپتال کھرڑیانوالہ میں چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس سے چار ہزار روپے مسلح افراد چھین کر فرار ہو گئے۔ 59ر۔ب میں شہباز سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ سمندری روڈ پر ابوبکر، منصور آباد میں مدثر، بٹالہ کالونی میں عمر، 39ج۔ب میں عابد، آفریدی چوک میں عثمان، سمال سٹیٹ میں روبینہ کوثر سے مسلح افراد نے نقدی و موبائل فونز چھین لئے۔ 109ر۔ب میں سلیم اشرف کے گھر سے چور ایک لاکھ کی نقدی، دو تولے زیورات لے گئے۔ 206ر۔ب میں اصغر علی کے گھر سے چور موٹرسائیکل لے گئے۔ اقراء ٹاؤن میں بابر کے گھر سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہو گیا، جج والا میں نعمان کی دکان سے ایک لاکھ 12ہزار چوری ہو گئے۔ نشاط آباد میں ارسلان کے گودام سے چور قیمتی سامان لے گئے۔ کینال روڈ میں عدنان کے گھر سے چور نقدی 60ہزار اور طلائی زیورات لے گئے۔ النجف کالونی میں وسیم، امین ٹاؤن میں راحیل، غلام محمد آباد میں عامر، گلبرگ میں عبدالرحمن، 66ج۔ب میں شہزاد، سول لائن میں شکیل، گلستان کالونی میں اسامہ، سمن آباد کالج روڈ پر زین العابدین کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ تاندلیانوالہ میں عبدالکریم نے نیشنل بینک کے باہر سے موٹرسائیکل نامعلوم چوروں نے چوری کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ چک نمبر428گ۔ب میں ٹیلی فون ٹاور سے ملزمان سجاول وغیرہ چھ افراد نے لاکھوں کی بیٹریاں چوری کر لیں۔ تھانہ کرکے علاقہ 596گ۔ب میں احمد رضا کی دکان سے کپڑے چوری کر لئے تھانہ صدر کے علاقہ ڈھڈی والا جڑانوالہ روڈ پر جانے والے علی کو موٹرسائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر ہراساں کرتے روک لیا ، جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے اڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔