واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں درس گاہوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کر لیاگیاجبکہ اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردئیے گئے۔ادھر فلوریڈا سکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے، امریکہ بھر میں طلبا نے کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر مظاہرے کیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان نمایندگان نے بھاری اکثریت سے سکولوں میں تحفظ میں مدد کا بل منظور کرلیا جس کے تحت خطرات کم کرنے کیلئے سالانہ پانچ کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جبکہ کانگریس اسلحہ کی آزادی کے خلاف قانون سازی سے گریز کرتی رہی ، اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردئیے گئے،ادھر فلوریڈا سکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے، امریکہ بھر میں طلبا نے کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر مظاہرے کیے۔