جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقا کے لیفٹ آرم اسپنر پاول ہیریس نے ربادا اور اسٹیواسمتھ کے تنازع میں ویرات کو ہلی کو بھی گھسیٹ لیااور الزام لگایا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران ویرات کوہلی نے جوکرجیسے رویہ کا مظاہرہ کیااور آئی سی سی نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔بھارتی اخبار کے مطابق پاول ہیریس کا کہنا ہے کہ کاگیسو ربادا پر دو میچز کی پابندی ظاہر کرتی ہے کہ آئی سی سی کو ربادا یا جنوبی افریقا کی ٹیم سے کوئی مسئلہ ہے۔ربادا کو جنوبی افریقا اورآسٹریلیا کے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ٹو کا قصوروار ثابت ہونے پر دو میچوں کے لئے معطلی اور میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔دوسری جانب آئی سی سی نے بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی جانب سے باربار امپائر سے گیلی بال کی شکایت اور جارحانہ انداز میں بال زمین پر پھینکنے پرمیچ فیس کا 25فیصد جرمانہ اور ایک میرٹ پوائنٹ میں کمی کی تھی۔
جنوبی افریقی بائولرپاول ہیریس نے ویرات کوہلی کو جوکر قرار دیدیا
Mar 16, 2018