متعدد وارداتیں باٹا پور میں 8 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

لاہور (نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤںنے باٹا پور کے علاقے میں منان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8لاکھ روپے مالیت ،چوہنگ میں ادیب کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت ،،گو المنڈ ی میں حفیظ کے گھر سے2لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، نشتر کا لو نی کے علا قہ میں یا سرکی فیملی کو گن پوائنٹ یر غما ل بنا کر 3لاکھ روپے مالیت،نو لکھا میں ند یم کی فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت،ڈیفنس سی کے علا قہ میںبا برکی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لاکھ 45ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، لٹن روڈ میںعامر سے4 لاکھ روپے ، فیکٹری ایریا میں محمودشاہ سے ایک لاکھ 20ہزارروپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں جاویدعلی سے 95ہزارروپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں اشتیاق خان سے94ہزارروپے اور موبائل فون،پرانی انارکلی میںاخترسے 80ہزارروپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں جمشیدسے 70ہزارروپے اور موبائل فون،سندر میں اقبال سے55ہزارروپے اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں محمودسے 50 ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے ستوکتلہ میں سے علی اکبر،غالب مارکیٹ سے مدبر کی کاریں جبکہ اسلام پو رہ میںسے مہدی،مصری شاہ میں اختر رضا،ٹبی سٹی میں اکرم شاد،شاہدرہ میں خاور،نواب ٹائون میں واجد،جوہرٹائون میں زوار جنوبی چھائونی میں سے ناظم،،باغبانپو رہ میں غیور،شمالی چھائونی میںسے مرشد علی کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...