حافظ آباد+ ونیکے تارڑ+ تاندلیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نواحی گائوں چک بھٹی میں بھائی نے غیرت کے نام پر چھری کے پے در پے وار کرکے بہن کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حسن علی کو مبینہ طور پر اپنی بہن یاسمین کے چال چلن پر شک تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ وارڈ نمبر14کے رہائشی افراہیم کے گھر اس کی بیٹی ماریہ سے ستیانہ روڈ کا 36سالہ ریاض علی ملنے آیا تو اس کا بھائی ذوالقرنین اچانک گھر میں داخل ہوا اوردیکھتے ہی تیش میں آکر لڑکی اور لڑکے دونوں کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا‘ریاض ہسپتال میں زخموں تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔