عمران کے دوروں کیلئے دو ہیلی کاپٹرزکا استعمال ‘ افسروں کے بیانات کی ریکارڈنگ شروع

پشاور (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو خیبر پی کے نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے دوروں کیلئے دو سرکاری ہیلی کاپٹروں کے استعمال سے متعلق جاری انکوائری میں سیکرٹریٹ کے اہم افسروں کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردیئے نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نیب خیبر پی کے نے سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کے بعد سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی طلب کرلیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سیکرٹری سے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق اہم معلومات سے حاصل کرلیں ہیلی کاپٹر کیس میں طلب کئے جانیوالوں میں ارباب شاہ رخ ، غلام حسین اور حفظ الرحمان شامل ہیں ذرائع کے مطابق اس کیس میں اب تک سیکرٹری کیڈر کے تین افسروں نے اپنے بیانات ریکارڈ کردئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...