کراچی (آن لائن )اورنگی ٹاؤن میں آوارہ کتوں سے تنگ علاقہ مکینوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے آوارہ کتے بوری میں بند کر کے بلدیہ آفس میں پھینک دئے ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔شہری انتظامیہ شہریوں کو آوارہ کتوں سے تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔،اور آئے روز اکثر کتے کے کاٹنے کے باعث شہری جناح اور سول ہسپتال کا رخ کرتے ہیں ،یہ آوارہ کتے جہاں دن کے اوقات میں شہریوں کو کاٹ بھی لیتے ہیں تو دوسری جانب رات کے اوقات میں کسی کو سکون سے سونے نہیں دیتے۔
کراچی: شہریوں کا انوکھا احتجاج‘ آوارہ کتے بوری میں بند کر کے بلدیہ آفس میں پھینک دیئے
Mar 16, 2018