گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چوری کرنے پر بڑے بھائی کو قتل کرکے نعش بھٹی میں پھینکنے والا گرفتار‘ ہڈیاں برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کھیالی کے علاقہ میں ملزم علی نے تین روز قبل معمولی بات پر بڑے بھائی طیب کو آہنی راڈ سے وار کرکے ہلاک کردیا تھا اس کی نعش ٹھکانے لگانے کے لئے اسے فیکٹری کی بھٹی میں ڈال کر جلا دیاتھا۔ گھر والوں کی طرف سے طیب کی گمشدگی کی اطلاع پر کھیالی پولیس نے تفتیش شروع کی اور مشکوک سمجھ کر علی سے جب پوچھ گچھ کی تو اس نے حقیقت بتا دی جبکہ کھیالی پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر فیکٹری کی فرنس سے مقتول کی جلی ہوئی ہڈیاں بھی برآمد کرلی ۔پولیس کے مطابق ملزم فیکٹری سے تانبہ چوری کرتے پکڑا گیاتھا اور اس معاملے میں بڑے بھائی کی طرف سے سرزنش کرنے پر دونوں میں جھگڑا ہوا اوربڑے بھائی کی راڈلگنے سے اچانک موت سے ڈر گیا اور پکڑے جانے کے خوف سے اس نے نعش غائب کرنے کیلئے بھٹی میں پھینک کر جلا ڈالی تھی۔