راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کر تے ہو ئے صفائی کے ناقص انتظامات پر شیخ پولٹری سروسز کو سربمہر جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو77,000کے جرمانے عائد کر دیے تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی اور گردونواح میںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے کار روائی کر تے ہو ئے شیخ پو لٹری سروسز کو خراب انڈوں کی مو جودگی،صفائی کے نامناسب انتظامات اور ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی پر سربمہر کر دیامتعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزیوں پر28,500کے جرمانے عائد کیے گئے روات انڈسٹریل میںزہریلے پانی سے اُگائی گئی سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دی گئیں۔ضلع اٹک میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران چوہوں اور دیگر حشرات کے فضلہ جات کی موجودگی،خراب آئل کے استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات،گندے کوڑادان رکھنے اورملازمین کے میڈیکلزکی عدم موجودگی پر 28,000کے جرمانے عائدکر دیے دوسری جانب فوڈسیفٹی ٹیموں نے چکوال میں کارروائیاں کر تے ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات،ملازمین کے میڈیکل سرکیفیکیٹ کی عدم دستیابی،زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی، اورمیعاد مدت پیکنگ پر درج نہ ہونے کی وجہ سے مجموعی طور پر 20500روپے جرمانہ عائد کیاعلاوہ ازیںفوڈسیفٹی ٹیموںنے ڈویژن بھر میں کارروائیاں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس،چکن سیل سنٹرز،ملک شاپس،سویٹس اینڈ بیکرز،ہوٹلز اور پروڈکشن یونٹس کو کھلے کوڑے دان استعمال کرنے، کچن میں حشرات کی مو جودگی ، تاریخ اجراء و تنسیخ کی غیر مو جودگی ، ملازمین کی ذاتی صفائی اور میڈ یکل نہ ہو نے کے باعث وارننگ نوٹسز جاری کر دیے۔ ڈویژن بھر میں کارروائیوں کے دوران 1500خراب انڈے،10کلو غیر معیاری بسکٹ ملاوٹ شدہ دودھ، ممنوعہ چائنیز نمک اوربھاری مقدار میںزائدالمیعاد اور مضرِصحت اشیاء برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔
خراب انڈوں کی موجودگی اورمیڈیکلز کی عدم دستیابی پرپولٹری سروسزسربمہر
Mar 16, 2018